راجن پور کچہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

اتوار 12 نومبر 2023 15:50

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2023ء) راجن پورکچہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں فائرنگ سے انتہائی مطلوب 2ڈاکو ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے تھی، دونوں ہلاک ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او راجنپور کیپٹن ر دوست محمد کھوسہ نے "اے پی پی" کوبتایا کہ راجن پور کے روجھان کچہ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی ،پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو سیفل کھرکھانی اوراسامہ کھرکھانی ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکو سیفل کھرکھانی کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے تھی دونوں ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار محمد علیم زخمی ہوا جس کو تحصیل روجھان ہسپتال منتقل کردیاگیا جسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کیجانب سے علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔\378