کریمینلز حرکت محدود رکھنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی،ڈی پی اورحیم یارخان

جمعہ 7 جولائی 2023 22:08

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2023ء) ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمرگوندل نے کہا ہے کہ کچہ کے علاقوں میں کریمینلز کی نقل و حرکت مسدود رکھی جائے گی ، راجن پور اور رحیم یارخان کی پولیس اس سلسلہ میں مشترکہ حکمت عملی اپنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او راجن پور دوست محمد کھوسہ، اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کچہ کے دورہ کے دوران مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچہ سے پولیس نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بھر پور کارروائیوں اور ایک عرصہ تک مشکل و نامساعد حالات میں آپریشن کرکے کچہ کریمینلز سے علاقوں کو واہگزار کروایا ہے اور کچہ کے ڈاکوؤں کی نقل و حرکت کو مسدود کر کے رکھا ہوا ہے اور اب اس صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے راجن پور اور رحیم یارخان پولیس مشترکہ حکمت عملی کو اپناتے ہوئے خفیہ مورچے اور پولیس پیکٹس قائم کی جائیں گی جن کا مقصد کچہ کریمینلز کی نقل و حرکت کو مسددود رکھتے ہوئے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا اور کریمینلز کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے۔\378