بہاول پور ،ملی مسلم لیگ اور جماعتہ الدعوة نے حلقہ این اے 170 میں ڈاکٹر سیدوسیم اخترکی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

اب ڈاکٹر سید وسیم اختر ایم ایم اے کے علاوہ ملی مسلم لیگ کے بھی امیدوار ہو نگے اور ہمارے کارکن ان کی بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں ، متحدہ مجلس عمل اور ملی مسلم لیگ کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس

جمعرات 19 جولائی 2018 22:54

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 170 ڈاکٹر سید وسیم اختر اور ملی مسلم لیگ کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس،ملی مسلم لیگ اور جماعتہ الدعوة نے حلقہ این اے 170 میں ڈاکٹر سیدوسیم اخترکی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔اعلان مقامی ہوٹل میں جماعتہ الدعوة کے ضلعی مسئول ابوہریرا اور ملی مسلم لیگ بہاول پور کے صدر طیب عاشق نے کیا اس موقع پر ان رہنمائوں نے کہا کہ اب ڈاکٹر سید وسیم اختر ایم ایم اے کے علاوہ ملی مسلم لیگ کے بھی امیدوار ہو نگے اور ہمارے کارکن ان کی بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے ابوہریرا اور طیب عاشق نے کہا کہ ڈاکٹرسید وسیم اخترواحدپارلیمینٹیرین ہیں جنھوں نے مسئلہ کشمیرپر بھرپورجس پر آوازاٹھائی جس پر پروفیسر حافظ محمد سعید نے خصوصی طور پر ڈاکٹر سید وسیم اختر کی حمایت کرنے کی ہدایت کی اور جب ہندوستان اور امریکا کے دبائو پر پروفیسر محمدسعید کو نظر بند کیا تو سب سے پہلے موثر آواز اسمبلی میں ڈاکٹرسید واسیم اختر نے اٹھائی جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے اس لیے ہم ڈاکٹر سید وسیم اختر کو یقین دھانی کراتے ہیں کہ ہمارے کارکنان اور ذمہ داران آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے اور 25جولائی کا دن ڈاکٹر سید وسیم اختر کی فتح کا دن ہو گا ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے میں ملی مسلم لیگ اور جماعتہ الدعوة کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح میرا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں جاکر میرا پہلا مقصد بہاول پور صوبہ کو بحال کروانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میںدینی کارکن ہوں اور تمام علماء کرام کا خادم ہوں انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے لیے پانی کا حصول میرا مشن اول ہے صوبہ بحالی کے بعد چولستان کو ضلع کا درجہ دلوائیں گے کرپشن فری قیدت ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔پنجاب اسمبلی سے قرآن پاک کی تعلیم کے بل کو پاس کروانے کی سعادت اللہ تعالی مجھے دی اور یہی میری آخرت کا ذریعہ بنے گا اس بل کے پاس ہونے پر حلقہ کے عوام اور ووٹ دینے والے افراد کو صدقہ جاریہ کا ثواب ملتا رہے گا۔

متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ پی پی 246 پر ایم ایم اے کے امیدوار علامہ شفقت الرحمن ہے جن کو ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں نے متفقہ امیدوار بنایا ان کی کامیابی کے لیے تمام کارکنان میدان میں نکلے اور ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں