مندرجات کا رخ کریں

بحیرہ کریبین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Central America Geographical.jpg
بحیرہ کیریبین اور اس کے گرد کے علاقے کا جغرافیائی نقشہ (اردو میں)

بحیرۂ کیریبین (Caribbean Sea) مغربی نصف کرہ کا ایک سمندر جو دراصل بحر اوقیانوس کا حصہ ہے۔ یہ سمندر خلیج میکسیکو کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور جنوب میں جنوبی امریکا، مغرب اور جنوب میں میکسیکو اور وسطی امریکہ اور شمال اور مشرق میں کیوبا، ہسپانولیا، جمیکا اور پورٹوریکو سمیت دیگر جزائر کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ بحیرہ کیریبین کا پورا علاقہ اور غرب الہند کے جزائر اور ملحقہ ساحلوں کو مجموعی طور پر کیریبین کہا جاتا ہے۔

بحیرہ کیریبین نمکین پانیوں کے بڑے سمندروں میں سے ایک ہے اور تقریباً 2754000 مربع کلومیٹر (1063000 مربع میل) پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کا سب سے گہرا مقام کیوبا اور جمیکا کے درمیان کے مین جزائر کے قریب ہے جہاں اس کی گہرائی 7686 میٹر (25220 فٹ) ہے۔ کیریبین ساحلی علاقے میں کئی خلیجیں ہیں جن میں خلیج وینزویلا، خلیج ڈارین، خلیج موسکیٹو اور خلیج ہونڈیورس معروف ہیں۔

تصاویر

[ترمیم]