سکاٹ لینڈکے29سالہ کپتان کا اچانک ریٹائرڈ منٹ کا اعلان

منگل 22 نومبر 2016 11:48

سکاٹ لینڈکے29سالہ کپتان کا اچانک ریٹائرڈ منٹ کا اعلان

گلاسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22نومبر۔2016ء )سکاٹ لینڈکے 29سالہ کپتان پریسٹن مومیمسن نے کھیل سے ہٹ کر دیگر معمولات زندگی نبھانے کیلئے فوری طورپر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
پیشے کے اعتبارسے وکیل پریسٹن مومیمسن کا کہناتھا کہ ان کے پاس اپنے شعبے اور کارپوریٹ اور پراپرٹی انویسٹمنٹ کی دنیا میں کرنے کیلئے بہت کچھ اور ڈھیروں مواقع ہیں جنہیں وہ کھیل کیلئے قربان نہیں کرسکتے۔

پریسٹن مومیمسن 2014ء میں سکاٹش ٹیم کے کپتان بنے تھے جس کے بعد ورلڈکپ میں بھی انہوں نے اپنے ملک کی قیادت کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ انہی کی قیادت میں ورلڈٹی ٹونٹی 2016ء کے دوران سکاٹ لینڈنے گلوبل ٹورنامنٹ میں21کوششوں میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی جب اس نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے ہرادیاتھا۔
وقت اشاعت : 22/11/2016 - 11:48:28
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp