تیسرا ون ڈے ، انگلینڈ کا شاندار کم بیک، آسٹریلیا کو 93 رنز سے ہرا دیا

بدھ 9 ستمبر 2015 12:07

تیسرا ون ڈے ، انگلینڈ کا شاندار کم بیک، آسٹریلیا کو 93 رنز سے ہرا دیا

مانچسٹر ۔ 09 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 93 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کی پانچ میچوں کی سیریز انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی برتری برقرار۔ انگلینڈ کی فتح میں جیمز ٹیلر کی سنچری اور جیسن روے آئن مورگن کی نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔

جیمز ٹیلر کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بناکر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا۔ جیمز ٹیلر 101، جیسن روے 63 اور آئن مورگن 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آرون فنچ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انگلینڈ کے معین علی اور لیم پلنکیٹ نے تین تین، سٹیون فن اور عدیل راشد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹریڈفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔ جیمز ٹیلر 101، جیسن روے 63 اور آئن مورگن 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے میکسویل اور کیومز نے دو دو جبکہ مچل سٹارک اور ایگر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم 301 رنز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44 اوورز میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کے آرون فنچ 53 اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے معین علی اور لیم پلنکیٹ نے تین تین، سٹیون فن اور عدیل راشد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے جیمز ٹیلر کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 09/09/2015 - 12:07:37
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp