کوشل پریرا نے سنتھ جے سوریا کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعرات 16 جولائی 2015 11:50

کوشل پریرا نے سنتھ جے سوریا کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا

پالے کیلی ۔ 16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) سری لنکن ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کوشل پریرا نے ون ڈے کرکٹ تاریخ میں ہم وطن بلے باز سنتھ جے سوریا کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ کوشل پریرا ون ڈے میچز میں تیز ترین ففٹی مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
پریرا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 17 گیندوں پر ففٹی بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

ون ڈے میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ورلڈ ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے، انہوں نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنا رکھی ہے۔ پالے کیلی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پریرا نے جارحانہ انداز اپنایا اور 17 گیندوں پر نصف سنچری داغ دی۔ اس طرح وہ جے سوریا کے ہم پلہ بن گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/07/2015 - 11:50:59
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp