پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم چار ملکی فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچ گئی

جمعہ 10 جنوری 2025 15:00

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم چار ملکی فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 12 جنوری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی ۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت عبداللہ اعجاز کریں گے جبکہ غلام محمد نائب کپتان ہوں گے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
مینجر امیر الدین انصاری، ہیڈ کوچ صبیح اظہر، اسسٹنٹ کوچ رافع ہاشمی، راؤ جاوید، وڈیو اینالسٹ شاکر خلجی اور محمد نظام بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

فزیکل ڈس ایبیلٹی چیمپئنز ٹرافی 12 جنوری سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہو گی جس میں میزبان سری لنکا، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 جنوری کو کولمبو میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جنوری کو ہو گا۔
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 15:00:10
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتکرکٹسری لنکا