انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 15جنوری کومزید 4میچ کھیلے جائیں گے

پہلا میچ برینٹ فورڈ اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، دوسرا میں چیلسی اور بورن مائوتھ میںہوگا

جمعہ 10 جنوری 2025 12:38

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 15جنوری کومزید 4میچ کھیلے جائیں گے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 15 جنوری بروز بدھ کو مزید 4میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برینٹ فورڈ اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میں چیلسی اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔

15 جنوری کو چوتھا اور آخری میچ ناٹنگھم فارسٹ اورلیورپول کی ٹیموں کے درمیان دی سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/01/2025 - 12:38:24
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp