چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی

روہت کی کپتانی میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل شکستوں نے ان کی قیادت پر سوال اٹھا دیا

منگل 7 جنوری 2025 20:26

چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2025ء)ٹی20 ورلڈکپ میں وائٹ بال فارمیٹ کیلئے نامزد ہونیوالے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمئینز ٹرافی کیلئے سلیکٹرز نے آل رانڈر ہاردک پانڈیا کی جگہ کپتان روہت شرما کے نائب کے طور پر جسپریت بمراہ کا نام فائنل کیا ہے۔روہت کی کپتانی میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل شکستوں نے انکی قیادت پر سوال اٹھادیا ہے جبکہ جسپریت بمراہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں میچ میں انجری کے باعث بالنگ کیلئے بھی نہیں آسکے تھے۔

روہت کی کپتانی میں بھارتی ٹیم 2023 ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی تھی تاہم آسٹریلیا نے وہاں بھی انہیں ہوم گرانڈ میں شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا تھا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہاردک پانڈیا سابق کوچ راہول ڈریوڈ کے دور میں نائب کپتان تھے جبکہ گوتم گمبھیر کی آمد کے بعد شبمن گل کو ون ڈے اور ٹی20 ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

بمراہ کو نائب کپتان بنانے والے سیلکٹرز انجری کے باعث دوہری مشکل کا شکار ہیں کیونکہ اہم سیریز کیلئے فاسٹ بولر کی دستیابی ابھی کنفرم نہیں ہے جبکہ نائب کپتانی کے رول میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں انکی شرکت بھی غیر یقینی دیکھائی دے رہی ہے۔واضح رہے کہ کئی بھارتی صحافی سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا سے نائب کپتانی لیے جانے پر بورڈ اور سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ بغیر بتائے ایسے فیصلے ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/01/2025 - 20:26:36
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

بھارتنقصانسوشل میڈیا