بڑی خوشخبری:طویل مدت بعد ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی پھر پاکستان کومل گئی

انڈر 23 ورلڈ سکواش 2025 کی پری لانچنگ کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی

منگل 7 جنوری 2025 18:13

بڑی خوشخبری:طویل مدت بعد ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی پھر پاکستان کومل گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2025ء)پاکستان میں سکواش کے فروغ کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری، ایک طویل مدت کے بعد ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی پھر پاکستان کے حوالے ، سکواش انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ مقابلوں کا میدان 2025 میں پاکستان میں سجے گا ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
انڈر 23 ورلڈ سکواش 2025 کی پری لانچنگ کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے حاضرین کو یقین دلایا کہ پاکستان آرمڈ فورسز کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار نبھاتی رہے گی، کور کمانڈر کراچی نے مزید کہا کہ اس چیمپئن شپ کا پاکستان میں انعقاد کا سہرا پاکستان اسکواش فیڈریشن، سندھ اسکواش فیڈریشن اور ڈی ایچ اے کراچی کو جاتا ہے، چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں اس چیمپئن شپ کے لئے سندھ گورنمنٹ کی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا، چیف منسٹر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمیشہ کی طرح حکومت سندھ کھیلوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرتی رہے گی، تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے پری لانچنگ کی پذیرائی کی اور سپورٹس کیلئے اسے عظیم مقصد قرار دیا،،
وقت اشاعت : 07/01/2025 - 18:13:09
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

کراچیسندھپاکستان