ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن، جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے ویمنزسنگلز مقا بلے میں ڈنمارک کی حریف لائن ڈروسٹ کرسٹوفرسن کو شکت دے دی

منگل 7 جنوری 2025 15:23

ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن، جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے   ویمنزسنگلز مقا بلے میں ڈنمارک کی حریف  لائن ڈروسٹ  کرسٹوفرسن کو شکت  دے دی
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) جنوبی کوریا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں،22 سالہ جنوبی کورین این سی ینگ نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ڈنمارک کی حریف کھلاڑی لائن ڈروسٹ کرسٹوفرسن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےابتدائی رائونڈ میچ میں جنوبی کوریا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی حریف کھلاڑی لائن ڈروسٹ کرسٹوفرسن کو باآسانی 2 سیٹس میں شکست دی۔ این سی ینگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لائن ڈروسٹ کرسٹوفرسن کو سٹریٹ سیٹس میں 12-21 اور 13-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ \932
وقت اشاعت : 07/01/2025 - 15:23:55
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

کھیلبیڈ منٹن