قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں کبڈی کا میلہ شروع

پیر 16 دسمبر 2024 19:06

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں کبڈی کا میلہ شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2024ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں کبڈی کا میلہ شروع پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی سہولیات سید نوید الحسن اور ڈائریکٹر ایڈمن احتشام الحق کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلوں میں خیبرپختو نخوا، سندھ اور پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 1286 پوائنٹس سے، دوسرے میچ میں سندھ نے اسلام آباد کو 15-54 پوائنٹس سے اور تیسرے میچ پنجاب نے گلگت بلتستان کو 8-50 سے ہرا دیا۔ (آج)منگل کو تین میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں بلوچستان کا مقابلہ آزاد جموں و کشمیر سے ہوگا۔

دوسرے میچ میں گلگت اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرے میچ میں پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات مردوں کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے کھلاڑی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/12/2024 - 19:06:59
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

سندھپاکستاناسلام آبادبلوچستانخیبرپختونخوامسئلہ کشمیرپنجابمحمد علی جناحکبڈی