پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹس فیڈریشنز الیکشن بارے پی ایس بی ترامیم مسترد کردی

پیر 9 دسمبر 2024 22:53

پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2024ء)پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹس فیڈریشنز الیکشن بارے پی ایس بی ترامیم مسترد سمیت اسپورٹس گورننس کے معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
پاکستان ہاکی فیڈریش نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے حالیہ ترمیم کے ذریعے سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کے لیے تشکیل دیے جانے والے الیکشن کمیشن پر ہاکی کی عالمی باڈی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے معاونت مانگی تھی جس پر ایف آہ ایچ نے واضح کردیا ہے کہ اسپورٹس باڈیز اپنی اتھارٹی میں مداخلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اسپورٹس گورننس کیمعاملات میں کوئی مداخلت قبول نہیں جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی اپنے الیکشن اور دیگر گورننس کے معاملات میں کوئی مداخلت قبول نہ کرے۔

ایف آئی ایچ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی حالیہ ترامیم کو اولمپک چارٹر اور انٹرنیشنل باڈی کی گائیڈ لائن سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی خودمختاری اور گورننس میں مداخلت پر اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس حساس معاملے پر مزید معاونت کیلئے اضافی معلومات بھی ایف آئی ایچ کو فراہم کی جائے۔
وقت اشاعت : 09/12/2024 - 22:53:43
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

الیکشنپاکستانہاکیالیکشن کمیشنعام انتخابات 2018