ہاکی فیڈریشن کا دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان

پیر 9 دسمبر 2024 22:22

ہاکی فیڈریشن کا دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان کردیا جس میں ملک بھر سے آٹھ سو ہاکی کلب ایکشن میں دکھا?ی دینگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کے مطابق قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیل?ے ہاکی فیڈریشن پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی سرپرستی کرنے پر انکے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ تین مراحل میں ہوگی جس میں پاکستان بھر سے آٹھ سو کلبز حصہ لیں گے۔کلبز کی رجسٹریشن کا عمل آج( منگل) سے شروع ہوکر پندرہ دسمبر تک جاری رہے گا۔جس کیبعد تمام صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز تین دن کی جانچ پڑتال کریں گی۔ڈسٹرکٹ کلبز مقابلوں کا پہلا مرحلہ بیس دسمبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد ریجنل،صوبائی سطح پر میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی سطح پر آخری مرحلے کا آغاز تین فروری سے ہوگا۔ فائنل پندرہ فروری کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کو انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں منظم کیا جائے گا جس کا مقصد نوجوان اور باصلاحیت ہاکی کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔جو آگے چل کر قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
وقت اشاعت : 09/12/2024 - 22:22:03
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانہاکیفوجکھیل