پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن

افتخار حسین چھچھر صدر ،شاہد اقبال راجہ سینئر نائب صدر،طاہر وحید جٹ جنرل سیکرٹری ہونگے

جمعرات 17 اکتوبر 2024 14:33

پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2024ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ عہدیداروں کا انتخاب چار سال (2024-28)کے لئے عمل میں لایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری افتخار حسین چھچھر صدر ،شاہد اقبال راجہ سینئر نائب صدر،عطا الرحمن ،حاجی محمد اسحاق،شہباز علی رندھاوا اور محمد اشرف گوندل نائب صدور ،طاہر وحید جٹ جنرل سیکرٹری ، راجہ ممتاز حسین عارف خزانچی جبکہ عاطف شامیر،رانا عمران اور حبیب الرحمن جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی باڈی کا انتخاب چند ماہ قبل عمل میں آگیا تھا تاہم عہدیداروں کا نوٹیفکیشن اب جاری کیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2024 - 14:33:15
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

افتخار محمد چوہدریپنجابکبڈی