ایمبسیڈر کرکٹ ٹورنامنٹ، متری کلب نے سخت مقابلے بعد ارجنٹینا کلب کو ہرا کر فتح اپنے نام کرلی

2028ء کی اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے : سفیر عاصم افتخار احمد

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن ہفتہ 24 اگست 2024 17:47

ایمبسیڈر کرکٹ ٹورنامنٹ، متری کلب نے سخت مقابلے بعد ارجنٹینا کلب کو ہرا کر فتح اپنے نام کرلی
پیرس ( صاحبزادہ عتیق الرحمن سے ) پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں ایمبسڈر کرکٹ کپ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل میچ کھیلا گیا- فائینل میچ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد اور ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا تھے، تقریب تقسیم انعامات میں فرانس کرکٹ فیڈریشن کے صدر ، سارسل مئیری کے ڈپٹی مئر ، اور اسپانسرز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ایمبسڈر کرکٹ کپ کے آرگنائزر امجد سندھو نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا، پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں ایمبسڈر کرکٹ کپ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل میچ کھیلا گیا- کرکٹ میچ کا فائنل دیکھنے کے لیے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- ایمبسڈر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ 2024ء میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور تامل سمیت دیگر ٹیموں نے حصہ لیا- ایمبسڈر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میں دو درجن ٹیموں نے حصہ لیا- فائنل میچ متری کرکٹ کلب اور ارجنٹینا کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا- ایمبسڈر کرکٹ کپ سخت مقابلے کے بعد متری کلب نے جیتا- میچ جیتنے والی ٹیم کو دو ہزار یورو نقد اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک ہزار یورو اور ٹرافی دی گئی- سفیر پاکستان کھلاڑیوں میں نقد انعامات ، ٹرافیاں اور شرٹس تقسیم کی گئی- سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کی پہچان ہے اور ساؤتھ ایشیا میں بہت مشہور کھیل ہے ، فرانس میں کرکٹ نئی گیم ہے پاکستانی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹیز کی فرانس میں کرکٹ کے فروغ کی کوششیں قابل ستائش ہیں-
وقت اشاعت : 24/08/2024 - 17:47:55
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانکرکٹافغانستانکھیلبنگلہ دیشفرانسڈاکٹر