پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے

بدھ 1 مئی 2024 18:34

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ  جاری،  پنجاب اور خیبر پختونخوا  آگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں ، اس چھ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے رودھم ہال میں جاری مقابلوں کی اختتامی تقریب اور ایوارڈز کی تقسیم 3 مئی کو ہوگی۔

لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ٹیبل ٹینس کھلاڑی محب رحمان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مشترکہ کاوش کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ محب رحمان جو پی ایچ ڈی اسکالر بھی ہیں نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام جاری کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے کہا کہ ایسا پروگرام نہ صرف کھیلوں کو فروغ دیتا ہے بلکہ کھلاڑیوں کو ترقی کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، بالآخر ہماری قومی ٹیموں کو مضبوط بناتا ہے، یہ نوجوان مردوں اور عورتوں کو ہمارے ملک کی مستقبل کی نمائندگی کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے بااختیار بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان بھر میں مقابلوں کا انعقاد کیا تھا جس سے خطے کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا گیا تھا۔

محب رحمان نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کے ذریعے مزید مواقع کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ بلوچستان کے کھلاڑی قومی لیگ میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام قابل ستائش ہے، اس سے ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ان کی ترقی میں مدد ملتی ہے، ہمارے پاس اس طرح کے جتنے زیادہ پروگرام ہوں گے اتنے ہی زیادہ غیر معمولی ایتھلیٹس ہم تمام کھیلوں میں تلاش کرسکیں گے۔
وقت اشاعت : 01/05/2024 - 18:34:48
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانٹینسلاہورشہباز شریفبلوچستانوزیراعظمپنجاب انوار الحق کاکڑ