افغانستان کی کامیابی پر عرفان پٹھان کا راشد خان کے ساتھ ڈانس، سوشل میڈیا صافین نے سابق کرکٹر کو کھری کھری سنا دیں

افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر جاری ورلڈ کپ میں اپنی دوسری جیت درج کر لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 اکتوبر 2023 10:49

افغانستان کی کامیابی پر عرفان پٹھان کا راشد خان کے ساتھ ڈانس، سوشل میڈیا صافین نے سابق کرکٹر کو کھری کھری سنا دیں
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2023ء ) بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے چنائی کے چیپاک اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان کے اسپنر راشد خان کے ساتھ جشن منایا۔ افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں اپنی دوسری اور ون ڈے میچوں میں گرین ان گرین پر پہلی جیت درج کر لی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

میچ کے بعد عرفان پٹھان، جو ایک براڈ کاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، راشد خان کے ساتھ بھنگڑا کرنے کے لیے میدان میں شامل ہوئے اور بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر ان کے لیے ایک پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’راشد خان نے اپنا وعدہ پورا کیا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ شاباش‘۔
دریں اثناء عرفان پٹھان کو ان کے اس گھٹیا طرز عمل کی وجہ سوشل میڈیا صارفین نے خوب ٹرول کیا کیوں کہ وہ بطور براڈکاسٹر کام کر رہے تھے۔

                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 24/10/2023 - 10:49:46
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتکرکٹافغانستانآئی سی سیکرکٹ ورلڈ کپسوشل میڈیا