بھارتی کرائوڈ کی پاکستانی ٹیم سے بدسلوکی، عرفان پٹھان معذرت کی بجائے گھڑے مردے اکھاڑنے لگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کو تماشائیوں کے رویے کو ایشو نہیں بنانا چاہیے ، پشاور میں مجھے بھی ایسے ہی برتاؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا : سابق فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 اکتوبر 2023 11:27

بھارتی کرائوڈ کی پاکستانی ٹیم سے بدسلوکی، عرفان پٹھان معذرت کی بجائے گھڑے مردے اکھاڑنے لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اکتوبر 2023ء ) بھارتی کرائوڈ کے رویے کے خلاف پاکستان کے احتجاج اور آئی سی سی سے شکایت پر سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان گھڑے مردے اکھاڑے لگے۔ 14 اکتوبر کو ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آسانی سے شکست دی لیکن احمد آباد سٹیڈیم میں موجود شائقین کا پاکستانی کھلاڑیوں بالخصوص بابر اعظم اور محمد رضوان سے اختیار کیا گیا نامناسب رویہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگیا ہے۔

میچ کے دوران سٹیڈیم میں ایک لاکھ 30 ہزار کے مجمع میں ہزار پاکستانی فینز بھی نہیں تھے لیکن بھارتی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جس کی شکایت پی سی بی نے آئی سی سی کو بھی لگائی ۔ بھارتی کرکٹ شائقین کے اس رویے پر معذرت کے بجائے عرفان پٹھان کو پاکستانی فینز کا 17 سال پرانا اپنایا رویہ یاد آگیا ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
گزشتہ روز بنگلادیش اور بھارت کے میچ کی کمنٹری کے دوران عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پوسٹ کا سہارا لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تماشائیوں کے رویے کو ایشو نہیں بنانا چاہیے، پشاور میں انہیں بھی ایسے ہی برتاؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عرفان پٹھان نے بتایا کہ 2006ء میں جب ہم پشاور میں میچ کھیل رہے تھے تو تماشائی نے لوہے کی کیل پھینکی جو ان کی آنکھ کے نیچے لگی ،ہم نے اس کا ایشو نہیں بنایا تھا بلکہ پاکستانیوں کی میزبانی کی تعریف کی ۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت میں کراؤڈ کے رویے کے ایشو نہیں بنانے چاہئیں ، میں اب بھی یہ کہتا ہوں کہ پاکستان میں ایسا ہوا تھا ، اچھے فینز بھی تھے جو ہمارے کھلاڑیوں کو کہتے تھے بالا جی ذرا دھیرے چلو ، ہم اس پر رونے دھونے کی بجائے آگے بڑھتے رہے اور صرف کرکٹ پر فوکس کیا۔
وقت اشاعت : 20/10/2023 - 11:27:19
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتکرکٹپشاوراحتجاجپاکستان کرکٹ بورڈآئی سی سیکھیلسوشل میڈیاپی سی بی