عرفان پٹھان نے پاکستانی اور بھارتی بیٹرز کے درمیان فرق کی وضاحت کردی

"انڈیا اور پاکستان کے بلے بازوں میں بڑا فرق ارادے کا ہے، ہندوستانی بلے باز اپنی اپروچ کے ساتھ بہت زیادہ مثبت ہیں": سابق بھارتی باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 اکتوبر 2023 21:27

عرفان پٹھان نے پاکستانی اور بھارتی بیٹرز کے درمیان فرق کی وضاحت کردی
احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2023ء ) نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 12ویں میچ میں اچھی شروعات کے بعد سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پاکستانی اور بھارتی بلے بازوں کے درمیان فرق کی وضاحت کی۔ بابر اعظم (50) محمد رضوان (49) امام الحق (36) اور عبداللہ شفیق (20) کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے نمایاں مزاحمت نہیں دکھائی کیونکہ پوری ٹیم صرف 191 پر پویلین لوٹ گئی۔

مین ان گرین نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کے بعد صرف 36 رنز پر آٹھ وکٹیں گنوائیں۔ دریں اثناء پاکستان کے 191 رنز کے ہدف کے جواب میں، بلیوز نے شاندار آغاز کیا اور پہلے اوور سے ہی باؤنڈریز پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔ 38 سالہ عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ دونوں فریقوں کے بلے بازوں کے درمیان فرق "ارادہ" ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
عرفان پٹھان نے X (ٹویٹر) پر لکھا کہ "انڈیا اور پاکستان کے بلے بازوں میں بڑا فرق ارادے کا ہے۔

ہندوستانی بلے باز اپنی اپروچ کے ساتھ بہت زیادہ مثبت ہیں"۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مین ان گرین کی ٹیم صرف 42.5 اوورز (255 گیندوں) میں 191 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ان میں سے انہوں نے 156 ڈاٹ گیندیں کھیلیں جو بالآخر مہنگی ثابت ہوئیں کیونکہ دباؤ کو نئے بلے بازوں پر منتقل ہوا جنہوں نے دباؤ میں آکر اپنی وکٹیں گنوائیں ۔                                    
وقت اشاعت : 14/10/2023 - 21:27:21
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتنقصانآئی سی سینریندرا مودیامام الحق