اویس قریشی نے مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیت لیا

محمد حماد نے فزیک فٹنس کلاس اورمحمد عماد نے جشن آزادی کلاسک فزیک کلاس کا مسٹر ٹائٹل اپنے نام کیا

پیر 21 اگست 2023 13:17

اویس قریشی نے مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2023ء) اویس قریشی نے مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ محمد حماد نے فزیک فٹنس کلاس اورمحمد عماد نے جشن آزادی کلاسک فزیک کلاس کا مسٹر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان تھے۔ جنہوں نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال کے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرفیاں، کیش ایواڈ اور اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 150 تن سازوں نے حصہ لیا۔ایونٹ میں تین کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔جن میں مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ، مسٹر جشن آزادی فزیک فٹنس کلاس اور مسٹر جشن آزادی کلاسک فزیک کلاس شاملِ تھے۔اویس قریشی نے مسٹر جشن آزادی باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیت لیا اور محمد حماد نے جشن آزادی فزیک فٹنس کلاس کا مسٹر ایونٹ جبکہ محمد عماد نے جشن آزادی کلاسک فزیک کلاس کا مسٹر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ ایک روزہ جشن آزادی کے سلسلہ میں مقابلے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہوئے۔
وقت اشاعت : 21/08/2023 - 13:17:26
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

اسمبلیپاکستانلاہورقومی اسمبلی