پاکستانی ای گیمرز نے ٹیکن 7 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 جولائی 2023 12:05

پاکستانی ای گیمرز نے ٹیکن 7 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جولائی 2023ء ) پاکستانی ای گیمرز نے سعودی عرب میں کھیلے جانے والے ٹیکن 7 کے فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں کھیلے جانے والے ای گیمز کے فائنل رائونڈ میں ارسلان ایش، عاطف بٹ اور خان عمران پر مشتمل تین رکنی پاکستانی ای گیمزر ٹیم نے مقابلے میں اپنی مہارت کا بھرپور استعمال کیا اور مخالف جنوبی کورین ٹیم کو 2-3 شکست دیکر ای گیمز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیتنے پر سعودی شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی گئی، پاکستانی ای گیمرز ارسلان ایش، عاطف بٹ اور خان عمران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کھیل کر بہت خوشی محسوس ہوئی اور ہماری کوشش یہی تھی کہ ٹرافی جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

یاد رہے کہ ارسلان ایش دنیا کے بہترین Tekken کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، جس نے Tekken 7 میں تین EVO ٹائٹل جیتے ہیں۔ اس نے EVO جاپان 2019ء چیمپئن شپ اور Evo چیمپئن شپ سیریز 2019ء جیتی اور دونوں ٹورنامنٹ جیتنے والا واحد کھلاڑی بن گیا۔ مزید برآں اسے ای ایس پی این کی طرف سے 2019ء کے بہترین ای پلیئر سے نوازا گیا، وہ 2021ء کے سی ای او چیمپئن ہیں اور 2022ء کے کومبو بریکر ٹیککن 7 ٹورنامنٹ کے فاتح ہیں۔ 2022ء کومبو بریکر ٹیککن 7 میں ارسلان نے اپنے تمام 10 مخالفین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ عاطف ٹورنمنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 2022ء میں ٹائٹل جیتنے کے بعد موجودہ ٹیککن ورلڈ ٹور فائنلز چیمپئن ہیں۔ دریں اثنا خان عمران ایوو 2022ء میں رنر اپ رہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2023 - 12:05:34
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستاندنیاکھیلسعودی عربارسلانریاضسعودی