بابر، رضوان کی تعریف کرنے پر ہندوستانیوں کی ہالینڈ کے بھارتی نژاد کرکٹر پر تنقید

بعض ہندوستانی میرے ان باکس میں گالیاں دے رہے ہیں کہ میں نے رضوان ،بابر کی تعریف کیوں کی؟، ہم دو ملک ہیں، ہماری زبان، رہن سہن، سخاوت ایک جیسی ہے، ہمیں ایک دوسرے کیساتھ پیار سے ساتھ ساتھ رہنا چاہیئے :وکرم جیت سنگھ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اگست 2022 17:30

بابر، رضوان کی تعریف کرنے پر ہندوستانیوں کی ہالینڈ کے بھارتی نژاد کرکٹر پر تنقید
روٹرڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2022ء ) نیدرلینڈز کے ہندوستانی نژاد کرکٹر وکرم جیت سنگھ کو پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے حسن سلوک کی تعریف کرنا مہنگی پڑ گئی، ٹویٹر پر ہندوستانی سوشل میڈیا صارفین نے بلے باز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وکرم سنگھ جنہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 65 رنز بنائے، نے فارم میں موجود دو پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

ڈچ کرکٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’میچ کے بعد میں نے بابر اعظم سے ملاقات کی اور ان سے کرکٹ کے بارے میں میری رہنمائی کرنے کی درخواست کی، یقین کیجیے، انہوں نے اور رضوان نے مجھ سے اتنے اچھے انداز میں بات کی اور مجھے ایسے سمجھایا جیسے وہ میرے بھائی ہوں‘‘۔
ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے بہت سے ہندوستانیوں نے وکرم جیت سنگھ کو پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ٹویٹر پر ایک بار پھر وکرم سنگھ نے ہندوستانی ناقدین کو ان کا اصل چہرہ دکھایا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’جب سے میں نے یہ ٹویٹ کیا ہے، میرے پیارے ملک ہندوستان کے کچھ لوگ میرے ان باکس میں مجھے گالیاں دے رہے ہیں کہ میں نے رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کیوں کی؟ دیکھیں ہم دو ملک ہیں، ہماری زبان، رہن سہن اور سخاوت بالکل ایک جیسی ہے، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ پیار سے ساتھ ساتھ رہنا چاہیے‘‘۔
یاد رہے کہ پاکستان نے نیدرلینڈز کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کررکھی ہے۔
وقت اشاعت : 20/08/2022 - 17:30:50
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتکرکٹسوشل میڈیاٹوئٹرہالینڈ