بھارت کے ایشان کشن کی صرف 3 اننگز کھیل کررینکنگ میں ٹاپ 10 میں اینٹری؟ ، آئی سی سی پرسوالیہ نشان اٹھ گئے

محمد رضوان پچھلے سال 1 مارچ 2021ء سے 20 جولائی 2021ء کے درمیان 101.80 کی اوسط، 139.07 کے سٹرائیک ریٹ سے 509 رنز بنانے کے باوجود 43 ویں سے 7ویں پوزیشن پر آئے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 جون 2022 17:56

بھارت کے ایشان کشن کی صرف 3 اننگز کھیل کررینکنگ میں ٹاپ 10 میں اینٹری؟ ، آئی سی سی پرسوالیہ نشان اٹھ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2022ء ) ہندوستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز ایشان کشن نے 68 درجے اوپر چڑھ کر آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی بیٹر رینکنگ میں 7ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ گزشتہ ہفتے، کشن 76 ویں نمبر پر تھے اور تین اننگز میں جہاں انہوں نے دو نصف سنچریاں سکور کیں، وہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایشان کشن نے جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے تین ٹی ٹونٹی میں بالترتیب 76، 34، اور 54 کے سکور بنائے، 76 ویں نمبر سے ٹاپ 10 میں چھلانگ لگانا بے مثال ہے۔

ان کے 3 اننگز میں 54.66 کی اوسط سے 164 رنز ٹاپ 10 میں جگہ کی ضمانت نہیں دے سکتے ۔
اس کے مقابلے میں، پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز، محمد رضوان، جو اس وقت دنیا میں دوسرے نمبر پر آنے والے ٹی ٹونٹی بلے باز ہیں، نے پچھلے سال مسلسل رنز بنانے کے باوجود اپنی رینکنگ میں اتنا بڑا اضافہ نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
رضوان 1 مارچ 2021ء کو ٹی ٹونٹی رینکنگ میں 43 ویں نمبر پر تھے اور 20 جولائی 2021ء کو 101.80 کی حیران کن اوسط اور 139.07 کے سٹرائیک ریٹ سے 509 رنز بنانے کے بعد 7ویں نمبر پر چلے گئے جس میں 10 اننگز میں 6 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

دوسری جانب کشن نے اپنے مختصر بین الاقوامی کیریئر میں اب تک صرف 13 ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں، جس میں 37.75 کی اوسط سے 453 رنز اور 132.45 کے سٹرائیک ریٹ سے 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز، رسی وانڈر ڈوسن نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 75 رنز بنائے تھے کیونکہ انہوں نے جنوبی افریقہ کو 212 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد کی تھی۔

اگرچہ اس نے اگلے 2 ٹی ٹونٹی میں صرف 2 رنز بنائے، لیکن وہ 7ویں سے 8ویں نمبر پر آ گیا، جس کے بعد کشن 7ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ اسی طرح سری لنکا کے پاتھم نسانکا نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 66 رنز بنائے اور وہ بھی ایک ہفتے کے وقفے میں 8ویں سے 9ویں نمبر پر آ گئے۔ مزید برآں، آسٹریلین آل راؤنڈر مچل مارش، گزشتہ ایک سال کے دوران ٹی ٹونٹی میں مسلسل کارکردگی دکھانے کے باوجود 27ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

مارش نے ٹی ٹونٹی میں اپنی پچھلی 16 اننگز میں 40.78 کی اوسط سے 571 رنز بنائے ہیں۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات میں 2021ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ یہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے اچھی تصویر نہیں بناتا اور گورننگ باڈی کے ہندوستان کے حق میں ہونے کی افواہوں کو اس سے مزید تقویت ملے گی ۔
وقت اشاعت : 18/06/2022 - 17:56:37
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتافریقہکرکٹٹی ٹونٹیدنیاآئی سی سیآسٹریلیاکھیلسری لنکامتحدہ عرب امارات