فاف ڈوپلیسی، سنیل نارائن اور معین علی پی ایس ایل کی بجائے بی پی ایل کھیلیں گے

تینوں کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی 2 بار کی چیمپئن کومیلا وکٹورینز کے لیے کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 دسمبر 2021 12:46

فاف ڈوپلیسی، سنیل نارائن اور معین علی پی ایس ایل کی بجائے بی پی ایل کھیلیں گے
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 دسمبر 2021ء ) سابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی، ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن اور برطانوی آل رائونڈر معین علی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 8ویں ایڈیشن میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑی بی پی ایل کی دو بار کی چیمپئن کومیلا وکٹورینز کے لیے کھیلیں گے۔ کومیلا کی منیجنگ ڈائریکٹر نفیسہ کمال نے بھی بنگلہ دیشی میڈیا کو تصدیق کی کہ ان کی ٹیم نے اگلے بی پی ایل سیزن کے لیے ڈو پلیسس، نارائن اور معین کو شامل کیا ہے۔

یہی وجہ تھی کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے رجسٹریشن نہیں کرائی۔ تینوں کھلاڑی اس ڈرافٹ کا حصہ بھی نہیں تھے جو گزشتہ اتوار کو ہوا تھا۔ بی پی ایل کا اگلا سیزن 20 جنوری سے شروع ہوکر 20 فروری تک تقریباً ایک ماہ جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اس کا پی ایس ایل سے ٹکراؤ ہے جو 27 جنوری کو شروع ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
دریں اثناء بی پی ایل انتظامیہ کو پی ایس ایل کے ساتھ تصادم سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

وہ اس ماہ کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں جس میں ٹیموں کے سکواڈ میں تین غیر ملکی کھلاڑی ہونے کا امکان ہے۔ چھ فرنچائزز مقابلے کھیلیں گی۔ بی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن شیخ سہیل نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے بارے میں پریشان نہیں ہیں اور ہم اس مہینے کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی کرنے کی توقع کر رہے ہیں لیکن ہمیں صرف ایک چیز جس کی فکر ہے وہ کورونا کی صورتحال ہے۔
وقت اشاعت : 21/12/2021 - 12:46:37
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانکرکٹبنگلہ دیشپاکستان سپر لیگکرونا وائرس