کیریبئن میں اپنا آخری ٹی ٹونٹی کھیلنے والے ڈوین براوو نے بابراعظم کی دستخط شدہ شرٹ حاصل کرلی

بابراعظم نے بھی ’یونیورسل باس‘ کرس گیل کی دستخط شدہ شرٹ حاصل کرلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 اگست 2021 13:08

کیریبئن میں اپنا آخری ٹی ٹونٹی کھیلنے والے ڈوین براوو نے بابراعظم کی دستخط شدہ شرٹ حاصل کرلی
گیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2021ء ) ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی لیجنڈ ڈوین براوو نے کیریبین میں اپنے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ لیا کیونکہ وہ اس سال کے آخر میں اکتوبر،نومبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ 37 سالہ کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف چوتھے اور آخری مقابلے کے آغاز سے قبل ٹیم میٹنگ اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر یہ انکشاف کیا۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے پرووڈنس سٹیڈیم میں چوتھے ٹی ٹونٹی کے بعد ڈوین براوو کو اپنی دستخط شدہ شرٹ دی ۔

ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ نے ونڈیز کرکٹ پر شائع ایک ویڈیو میں کہا کہ ’میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ایک سٹار کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، وہ تینوں فارمیٹس میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرچکے ہیں حالانکہ وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے بہت پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن براوو کیریبین سرزمین پر اپنا آخری میچ کھیل رہا ہے، ہم ان کے منتظر ہیں‘ ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر اور معروف کمنٹیٹر ایان بشپ نے ڈوین براوو کو مختصر فارمیٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا۔ بشپ نے ٹویٹ کیا کہ ’آج ڈیوین براوو کا کیریبیئن میں ویسٹ انڈیز کے لیے آخری میچ ہے، ہمیں ایک عظیم ٹی 20 کرکٹر کی کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے، میں لفظ ’عظیم‘ کو ہلکے سے استعمال نہیں کرتا ،ہمارے پاس ٹیسٹ اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑی تھے، براوو بلاشبہ ٹی 20 کرکٹ کا عظیم کھلاڑی ہے‘۔
یاد رہے پاکستان نے چار میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین صرف دوسرا ٹی ٹونٹی مکمل ہوا جب گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی جبکہ بارباڈوس میں پہلا ، گیانا میں تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی بارش کا شکار ہوا۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 13:08:52
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانکرکٹٹی ٹونٹیکھیلسوشل میڈیاایان علیمتحدہ عرب اماراتبارشیں