ڈے نائٹ ٹیسٹ، محمد عباس ان ایکشن ہوں گے

اظہر علی کا نسیم شاہ کو آرام دینے اور موسیٰ خان کی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 نومبر 2019 14:00

ڈے نائٹ ٹیسٹ، محمد عباس ان ایکشن ہوں گے
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28نومبر2019ء) قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کئی اہم تبدیلیوں کا عندیہ دیا،کہتے ہیں کہ محمد عباس بھی ایکشن میں نظر آئینگے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہا ہے ،یہ مقابلہ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو فلڈ لائٹس میں پنک بال کےساتھ کھیلا جائےگا۔

میچ سے قبل ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑی پرجوش ہیں اور وہ مثبت انداز میں ہی میدان میں اتریں گے، ڈے نائٹ ٹیسٹ کو مختلف حکمت عملی کےساتھ اور پہلے سیشن کو آخری سیشن سمجھ کر کھیلنا پڑتا ہے۔کپتان اظہر علی نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ کچھ تبدیلیاں ہوں گی اور محمد عباس ایکشن میں ہونگے،انکا مزید کہنا تھا کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں نمبر3پر کھیلیں گے جس سے لگ رہا ہے کہ شان مسعود کے ساتھ امام الحق اوپننگ کریں گے اور حارث سہیل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اظہر علی نے پریس کانفرنس میں نسیم شاہ کو آرام دینے اور موسیٰ خان کی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے اپنی باﺅلنگ سے بہت متاثر کیا ہے لیکن ابھی اسکی عمر16سال ہے اور ہم اس پر زیادہ دباﺅ نہیں ڈالنا چاہتے ، نسیم شاہ کو محتاط طریقے سے ساتھ لےکر چلنا ہو گا، میرے خیال میں نسیم شاہ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک شاندار باﺅلر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسی خان بھی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ انہیں بھی جب موقع ملے گا وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔   
وقت اشاعت : 28/11/2019 - 14:00:27
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانآسٹریلیاامام الحق