انڈیا میں جنوبی افریقہ | روہت شرما کا عروج

India Won 1st Test

بھارت اگر یہ سیریز جیتاتو ہوم گراﺅنڈ پر لگاتار 10ٹیسٹ سیریز جیتنے کا آسٹریلیا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیگا

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 10 اکتوبر 2019

India Won 1st Test
پہلے ٹیسٹ میچ میںانڈیا کی طرف سے بلے باز اوپنرروہت شرما کی دونوںاننگز میں سنچریاں ، اوپنر اگروال کی ڈبل سنچری، باﺅلرز ایشون ، محمد سمی اور رویندرا جدیجا کی شاندار اور تباہ کُن باﺅلنگ پھر جیت نہ ہو ۔کیسے؟ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی چوتھی سیریز کا آغاز 2ِاکتوبر2019ءکو انڈیا میں جنوبی افریقہ کے ساتھ پہلے ٹیسٹ سے ہوا۔ 3ٹیسٹ کی یہ سیریز انڈیا کیلئے اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ اگر وہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ہوم گراﺅنڈ میں لگاتار 10ٹیسٹ سیریز جیتنے کا آسٹریلیا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ: اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اندھراپردیش کے بڑے شہر وشاکا پٹنم میں کھیلا گیا۔انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انڈین ٹیم کے محدود اوورز کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تجربہ کار اوپنر بلے باز روہت گورو نتھ شرما جو 27ٹیسٹ میچ کھیل چکے تھے کو ٹیم میں پہلی دفعہ بحیثیت اوپنر شامل کیا گیا۔

روہت شرمانے ٹیسٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنایا اور ماینک انوراگ اگروال کے ساتھ اوپنگ کرتے ہوئے پہلے دن بغیر کسی نقصان کے انڈیا کو مجموعی اسکور202 کا شاندار آغاز فراہم کر دیااور خود کیرئیر کی چوتھی سنچری بناڈالی۔اگلے روز کھانے کے وقفے سے پہلے روہت شرما 317 رنز کی شراکت کے بعد پر 176رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہو گئے ۔لیکن اگروال اپنے 5ویں ٹیسٹ میں کچھ خاص ہی فیصلہ کر کے آئے ہوئے تھے لہذا نے اُنھوں نے6چھکوں اور23چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی ہی سنچری ڈبل سنچری بناکر215رنز پر آﺅٹ ہو ئے۔

اس دوران انڈیا کے باقی بلے باز کچھ خاص کمال نہ دکھا سکے اور کپتان ویرات کوہلی نے 502پر 7کھلاڑی آﺅٹ اننگز ڈکلیئر کر دی۔ جنوبی افریقہ کے باﺅلر کیشپ مہاراج نے3وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 178 رنز پر5کھلاڑی آﺅٹ ہو نے کے باعث فالو آن ہو سکتا تھا اور اس دوران کپتان فاف ڈیو پلیسی 55 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہو چکے تھے۔

لیکن اوپنر ایلگراور 5ویںنمبر پر آنے والے کھلاڑی کیو ڈی کوک کی164رنز کی پارٹنر شپ کی وجہ سے وہ خطرہ تو ٹل گیا لیکن 431رنز پر آل ٹیم آﺅٹ ہونے سے انڈیا کو 71رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔پہلی اننگز میں ا یلگر نے160اور کیو ڈی کو ک نے111رنز بنائے اور انڈیا کی طرف سے سپن باﺅ لر روی چندرن اشون نے7کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔ چوتھا دن اور انڈیا کے اوپنر روہت شرما کی دوسری اننگز میں بھی شاندار سنچری127رنز ساتھ دیا چٹشور پچارا نے 81 رنز بنا کر اور کپتان کوہلی نے فیصلہ کیا ایک دفعہ پھرڈکلیئر کرنے کا 4کھلاڑی آﺅٹ 323کے مجموعی اسکور پر۔

برتری ملا کر ہوئے394اور جنوبی افریقہ کیلئے تھا ہدف395۔لیکن 5ویں دن اور چوتھی اننگز اور ناممکن خاص طور پر میزبان ملک کی وکٹ پر۔جہاںانڈیا کے باﺅلر محمد شامی 5، رویندرا جدیجانے4 اور اشون نے ایک کھلاڑی آﺅٹ کر کے جنوبی افریقہ کی 191رنز پر آل ٹیم آﺅٹ کر دی۔جیت تھی203رنز کی مین آف دی میچ ہوئے روہت شرما۔ پہلا ٹیسٹ کی دلچسپ خبریں: ٭ روہت شرما پہلی دفعہ بحیثیت ٹیسٹ اوپنر کھیلتے ہو ئے 2اننگز میں سنچری بنا نے والے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

٭ انڈین سپن باﺅلرچندرن اشون نے اپنے66ویں ٹیسٹ میچ کے دوران350وکٹیں مکمل کر کے اتنے ہی ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کے باﺅلر مرلی دھرن کا تیز ترین 350وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ٭ جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے 25سالہ آل راﺅنڈر سینوران میتھو سامی نے ایک کھلاڑی آﺅٹ کیا۔ پہلی اننگز میں 33رنز ناٹ آﺅٹ اور دوسری اننگز میں 49 رنزناٹ آﺅٹ کیئے ۔ ٭ اس ٹیسٹ میں کُل 36 چھکے لگائے گئے جو نیا عالمی ریکارڈ ہے اس سے پہلے یہ 5سال پرانا ریکارڈ پاکستان اور نیوزلی لینڈ کے درمیان شارجہ میں 35چھکوں کا تھا۔

مزید مضامین :

نیرج چوپڑا کا بینگلوروُ میں تاریخی جیولن تھرو ایونٹ کا اعلان اور ارشد ندیم کی دوستانہ معذرت

اِنڈیا کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے جیت۔ہر طرف مایوسی۔ذمہ دار کون؟

نیوزی لینڈ کا چیمپئنز ٹرافی میں# فاتحانہ آغاز#پاکستان کو شکست

پاکستان کی فائنل میں شکست پر" کرکٹ انفراسٹرکچر "پر سوال؟

پاکستان نیوزی لینڈ سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں

# ویسٹ اِنڈیز کی پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں34سال بعد جیت #

# ساجد خان کا کمال۔پاکستان کی ویسٹ اِنڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں جیت #

# جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کلین سویپ #

# جنوبی افریقہ کی پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز جیت #

پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ایک روزہ میچوں میں تاریخی کلین سویپ

جنوبی افریقہ کو ہرا کر تین غیر ملکی سیریز میں فتح کی ہیٹرک##

سلمان آغا، صائم ایوب چمکتے ستارے۔۔جنوبی افریقہ کو شکست

محمد رضوان لکی کپتان ۔پاکستان نے آسٹریلیا میں سیریز جیت لی

حارث اور صائم کا بیک فائر۔۔ پاکستان کی جیت آسٹریلیا کے گھر

آسٹریلیا کی پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان سے سنسنی خیز جیت

ساجد خان ،نعمان علی نے اِنگلینڈ سے سیریز چھین لی

سپنرز ساجد خان ۔نعمان علی ۔بیٹر کامران غلام کا جیت میں اہم کردار

اِنگلینڈ کی پہلے ٹیسٹ میں جیت ۔۔ پاکستان کیوں ہارا؟

Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp