پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے‘شاہد کپور

والد میری بیوی سے زیادہ اچھا کھانا بناتے ہیں اس لیے دونوں کے درمیان لڑائی بھی ہوتی ہے

بدھ 27 اپریل 2022 11:55

پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے‘شاہد کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار نے کہا کہ وہ شادی سے پہلے بہت پیسے اڑاتے تھے پھر شادی ہوگئی اور اب بیوی بچے ہیں تو پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لیتا ہوں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ان کا کہنا تھا کہ پیسے سے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں تو اس کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور اگر ہم اپنی صلاحیت پر نکھار پیدا کریں تو پیسے خود آپ کے پاس چل کر آئیں گے۔شاہد کپور نے کہا کہ بھارت کے ہر گھر میں پیسے کو لے کر جھگڑا ہوتا ہے۔ اداکار کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ والد میری بیوی سے زیادہ اچھا کھانا بناتے ہیں اس لیے دونوں کے درمیان لڑائی بھی ہوتی ہے، مجھے دوستوں کے ساتھ گھومنا پسند ہے۔
وقت اشاعت : 27/04/2022 - 11:55:23
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

شاہد کپور

Shahid Kapoor

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارتشادیبیوی