ڈائریکٹرز گہرے میک اپ سے میری اصل رنگت کم کرتے ہیں، اروشی روٹیلا

جمعرات 9 جنوری 2025 17:50

ڈائریکٹرز گہرے میک اپ سے میری اصل رنگت کم کرتے ہیں، اروشی روٹیلا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ اور سائوتھ فلم انڈسٹری میں ہدایت کار اکثر گہرا میک کر کے میری اصل رنگت کو کم کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں30سالہ اروشی روٹیلا نے اپنی آنیوالی فلم میں کئے گئے میک اپ کے حوالے سے بتایا کہ بالی ووڈ اور سائوتھ فلم انڈسٹری میں ڈائریکٹرز کیلئے ڈارک میک اپ لگانا عام ہے، میری حالیہ فلم میں بھی میرے ساتھ ایسا ہی کیا گیا تھا۔اروشی روٹیلا نے کہا کہ اس طرح کا میک اپ اکثر کردار کی ضرورت ہوتا ہے، مجھے اس معاملے پر کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ فلم ہدایت کار کے تصور کے مطابق ہوتی ہے اور ایسا کرنا کردار میں ڈھلنے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 09/01/2025 - 17:50:46
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارتفلمکار