زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ ہنسی خوشی جینا چاہیے ‘ بشریٰ انصاری

مجھے پتہ ہے میں کس طرح کے کردا رنبھا سکتی ہوں ،کسی کردار کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتی ‘ سینئر اداکارہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 10:50

زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ ہنسی خوشی جینا چاہیے ‘ بشریٰ انصاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ ہنسی خوشی جینا چاہیے ، ہر وقت خوش رہتی ہوں اور کسی سے حسد نہیں کرتی یہی میری کامیابیوں اور خوبصورتی کا راز ہے ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اپنے مزاج کے مطابق اداکاری کرتی ہوں ، مجھے پتہ ہے کہ میں کس طرح کے کردا رنبھا سکتی ہوں اس لئے کسی کردار کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتی ۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے مزاحیہ کرداروں میں بہت پسند کیا گیا اور میں عام زندگی میں بھی اسی طرح ہنس مکھ اور مسکراہتی رہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہر وقت اداس رہیں گے ، کسی کی بات کا صحیح طرح جواب نہیں دیں گے تو لوگ آپ سے چڑ کھانا شروع ہو جاتے ہیں اور ایسے لوگ جن کیلئے آپ مجبوری ہیں ان کے سوا کوئی منہ بھی نہیں لگاتا بلکہ ان سے دور بھاگتا ہے ۔
وقت اشاعت : 02/12/2021 - 10:50:05
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

بشریٰ انصاری

Bushra Ansari

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :