Bushra Ansari

Bushra Ansari is famous Lollywood / Television Actress. She has a huge fan following, and her fans want to remain updated about the latest happening in life of Bushra Ansari. You can read latest Bushra Ansari news, articles and photos on this section. Also read about Bushra Ansari scandals, gossip, film reviews and upcoming films of Bushra Ansari.

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });

بشریٰ انصاری

Bushra Ansari بشری انصاری کی شخصیت کے کئی روپ ہیں یہ بیک وقت فنکارہ، سنگر، میزبان، کامیڈین اور ڈرامہ نگار کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے ایک چائیلڈ پرفارمنس کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور گزشتہ چار دہائیوں سے ٹیلی ویژن سکرین پر مختلف انداز میں اپنے فن کا جادو جگا رہی ہیں۔پاکستانی شو بز ورلڈ میں بشریٰ انصاری سے زیادہ بھرپور اور طویل کیرئیر کسی کے حصے میں نہیں آیا۔ ان کا ہر انداز منفرد اور ہر روپ جداگانہ ہے۔سنجیدہ ایکٹنگ، مذاحیہ، گلوکاری ،ر میزبانی اور اب ڈرامہ نگاری ۔ انہوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ خدا داد صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ لیکن یہ کریڈٹ بھی انہی کو جاتا ہے کہ انہوں نے ان صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے استعمال کر کے وہ مقام حاصل کیا ہے جہاں تک پہنچنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔بشریٰ انصاری نامور ادیب اور صحافی احمد بشیر کی بیٹی ہیں وہ کراچی میں پیدا ہوئیں۔ لیڈی گریفن سکول لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور کالج فار ویمن سے انٹرمیڈیت کیا۔ جبکہ بی اے کی ڈگری وقار النساء کالج فار ویمن سے حاصل کی ۔ بشریٰ انصاری کی شادی 1978ء میں ٹیلی ویژن کے پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی ۔جس سے ان کی دو بیٹیاں ہوئیں۔انتہائی مصروف اور مشہور فنکارہ ہونے کے باوجود انہوں نے ایک بیوی اور ماں کا رول پوری ذمہ داری سے ادا کیا۔ بشریٰ اپنی فرصت کے تمام اوقات اپنی فیملی کے ساتھ گزارتی ہیں۔بشریٰ انصاری کو اپنے کیرئیر کے دوران بے شمار ایوارڈز اور اعزازات ملے ہیں۔ جن میں پرائیڈ آف پرفارمنس بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ انہیں صابق صدر پرویز مشرف نے اپنے دور میں صدارتی ایوارڈ اور صابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے ویمن اچیومنٹ ایوارڈ دیا تھا۔ بشریٰ انصاری پی ٹی وی ایوارڈ کے علاوہ کئی مرتبہ لکس سٹائل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔ بشریٰ انصاری کے پی ٹی وی کے مشہور شوز میں ففٹی ففٹی، شو ٹائم، رنگ ترنگ، لُوز ٹاک، ڈولی کی آئے گی بارات، میرا نصیب، عینی کی آئے گی بارات، میرے درد کو جو زبان ملے، آنگن ٹیڑھا، کلیاں، ایمرجنسی وارڈ وغیرہ شامل ہیں نیز بشریٰ انصاری نے جیو فلمز کی ابھی تو میں جوان ہوں میں بھی ایک دلچسپ رول پلے کیا ہے۔

Bushra Ansari Movies

Browse More Movies

Bushra Ansari News

مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری

میرے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کیخلاف ٹویٹ ہوئے

اداکارہ بشریٰ انصاری نے نیا گھر لے لیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اومی کرون عام فلو کی طرح تھا‘ بشریٰ انصاری

نئے آنے والوں کو کامیابی کیلئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن لینا ہو گی‘ بشری انصاری

زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ ہنسی خوشی جینا چاہیے ‘ بشریٰ انصاری

میڈم نور جہاں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، بشریٰ انصاری

بشری انصاری ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں

بشریٰ انصاری نے معین اختر کیساتھ اپنی بیٹی میرا انصاری کے بچپن کی تصویر شیئر کردی

Browse More News

Bushra Ansari Videos

Browse More Videos