پورنو گرافی کیس؛ راج کندرا کی ضمانت کے بعد شلپا شیٹھی کا خوشی کا اظہار

ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا

منگل 21 ستمبر 2021 13:13

پورنو گرافی کیس؛ راج کندرا کی ضمانت کے بعد شلپا شیٹھی کا خوشی کا اظہار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پورنو گرافی کیس میں راج کندرا کی ضمانت کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ضمانت ہونے پر خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی دو ماہ کے عدالتی ریمانڈ کے بعد ضمانت منظور کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر کی ضمانت کے احکامات جاری ہونے کے کچھ دیر بعد ہی شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔ جس میں لکھا تھا ’’رینبو (قوس قزح) اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک برے طوفان کے بعد خوبصورت چیزیں ہوسکتی ہیں‘‘۔ شلپا شیٹھی کی اسٹوری کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں اور یہ اسٹوری شیئر کرکے انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

شلپا شیٹھی کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کے روز راج کندرا کے 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے علاوہ عدالت نے راج کندرا کے ساتھی ریان تھورپے کی بھی 50 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔دریں اثنا ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف عدالت میں 15 سو صفحات کی ضمنی چارج شیٹ پیش کی تھی۔

جس کے بعد کندرا نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ مجھے اس کیس میں جان بوجھ کر ’بلی کا بکرا‘ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے دو ماہ قبل 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشز کے ذریعے نشر کرنے کے الزام میں انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔

کرائم برانچ نے ان کے گھر اور دفترسے کمپیوٹر سرورز اور70 فحش فلمیں برآمد کی تھی، جنہیں راج کندرا کے پرسنل اسسٹنٹ امیش کمات نے مختلف پروڈکش ہاؤسز کی مدد سے شوٹ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 13:13:43
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

شلپا شیٹھی

Shilpa Shetty

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارتممبئیطوفانپولیسٹیکنالوجیموبائلعدالت