دریا خان: پنچایت نے حوا کی بیٹی کو باپ کے گناہوں کی بھینٹ چڑھا دیا

ماں کی درخواست پر نکاح پڑھانے والے سمیت7افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 10 ستمبر 2018 20:54

دریا خان: پنچایت نے حوا کی بیٹی کو باپ کے گناہوں کی بھینٹ چڑھا دیا
دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) باپ کے گناہوں کی سزا بیٹی کوپنچائیت نے 14سالہ لڑکی ونی کردی، ماں کی درخواست پردریاخان کے نکاح خواں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج،،مقدمہ میں باپ،دولہا،گواہ اور پنچائیت کرنے والے شامل تفصیلات کے مطابق دلیوالہ کی رہائشی خاتون تسلیم بی بی نے پولیس تھانہ دلیوالہ کو درخواست گزاری کہ اس کے شوہر محمد مشتاق کے صغریٰ بی بی زوجہ محمد الطاف سے ناجائز مراسم تھے جس کا علم ہونے پر الطاف نے پولیس کاروائی کی دھمکی دی یا ان کے ساتھ فیصلہ کرکے جس پر اپس میں بیٹھ کر پنچائیت بنائی اور اس پنچائیت نے میرے شوہر کو اپنی 14سالہ بیٹی تقویم بی بی ونی میں دینے کا فیصلہ کیا میرا شوہر محمد مشتاق رشتے داروں کا بہانا کرکے بیٹی کو ساتھ لے گیا او ر ذبردستی اس کا نکاح محمد خالد سے کرادیا اور تشدد بھی کیا گھر واپس آکر بیٹی تقویم نے سب کچھ بتادیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے باپ محمد مشتاق،دولہا محمد خالد،اس کے والد محمد الطاف پنچائیت کرنے والے مطیع اللہ،حفیظ اللہ،ارشد ،نذر حسین اور دریاخان کے نکاح خواںحافظ عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس مبینہ طور کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں

طے شدہ کنٹریکٹ کیمطابق بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں،اے ڈی سی جی بھکر

بھکر،دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع میں اجتماعی شادیوں کے انتظامات کاجائزے کے لیے خصوصی اجلاس

بھکر پولیس کی کارروائی، ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد

صوبائی محتسب پنجاب کے کردار اورفراہم کردہ سروسز بارے خصوصی آگاہی سیشن

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سول کلب کا دورہ

سوشل ویلفیئر کمپلیکس بھکر میں دفتر صوبائی محتسب پنجاب کے کردار اورعوام الناس کو فراہم کردہ سروسز بارے ..

ڈپٹی کمشنر/چیئرمین آر ٹی اے محمد اشرف کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی ..

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا ضلع کے ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کیلئے منفرد و نمایاں اقدام

ڈپٹی کمشنر کا ضلع کے ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کیلئے منفرد و نمایاں اقدام

ضلع بھر کے سکولوں کو سولرائزیشن کی طرف منتقل کرنے کے لیے عملی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنربھکر

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سپورٹس مقابلہ جات میں گورنمنٹ کالج بھکر بازی لے گیا