شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت

وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو بھی افطار پر مدعو کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 7 اپریل 2024 21:50

شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2024ء ) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو بھی افطار پر مدعو کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، مکہ مکرمہ کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشاء کی نماز اور نوافل کی ادائیگی کی، وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، اس موقع پر وزیراعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ گئے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کمرشل پرواز کے ذریعہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے، وفد میں وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان، احد خان چیمہ، رانا مشہود احمد خان، شبیر احمد عثمانی، عون چودھری، مصطفیٰ رمدے و دیگر افراد شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ وزرائے خارجہ، دفاع، خزانہ، اطلاعات اور اقتصادی امور بھی سعودی عرب گئے ہیں، دورے میں وزیراعظم کی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ رہنماء علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانمیاں نواز شریفشہباز شریفوزیراعظموزیر اعلیٰمریم نواز شریفدفتر خارجہریلوےفلسطینرانا مشہود احمد خانمسئلہ کشمیرپنجابسعودی عربمکہ المکرمہاسحاق ڈارسعودیعبدالعلیم خانمحمد بن سلمان آل سعود انوار الحق کاکڑنواز شریف کی وطن واپسی

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں

عمرہ زائرین کیلئے ’حطیم‘ میں نوافل ادا کرنے کے اوقات مقرر

موسم کی تبدیلی‘ عمرہ زائرین کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

حج وعمرہ کے عارضی ورک ویزوں کی فروخت جرم قرار

مکہ مکرمہ میں بچی سے نازیبا حرکات پر پاکستانی گرفتار

حج و عمرہ خدمات کیلئے عارضی ورک ویزہ کے نئے ضوابط جاری

مکہ مکرمہ میں شدید بارشیں، عمرہ زائرین کیلئے گائیڈ لائنز جاری

سعودی عرب میں قتل اور ہیروئن سمگلنگ پر 2 پاکستانیوں کو سزائے موت

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش، ہائی الرٹ جاری

مسجدالحرام دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار

ضوابط کی خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی پر سزاؤں کا نفاذ

بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد

شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت