ریاض میٹرو پر مسافروں کیلئے درب کارڈویڈنگ مشین کے ذریعے ری چارج کی سہولت متعارف

جمعرات 9 جنوری 2025 17:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)سعودی عرب میں ریاض ریلوے کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میٹرو سروس کے معیار کو بہتربنانے اور صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلیے میٹرو انتظامیہ نے جدید طرز کا ریلوے کارڈ درب متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

کارڈ کا اجرا یا اس کے بیلنس کو ری چاج کرنے کے لیے انتہائی آسان طریقہ کار مقرر کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔درب کارڈ کو وینڈنگ مشین کے مخصوص مقام پراسکین کرنے سے کارڈ ریڈر فوری طور پر ڈیٹا کو ریڈ کرلیتا ہے جس کے بعد صارف کو مختلف آپشنز دیے جاتے ہیں جن کے مطابق صارف اپنی مرضی اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے کارڈ میں بیلنس منتقل کردیتا ہے۔واضح رہے ریاض میٹرو کا تیسرا نارنجی ٹریک کو شروع کرنے کے ساتھ تمام 6 ٹریکس آپریشنل ہو چکے ہیں۔