سعودی عرب کے ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

یوکرین اور روس کے بحران کی حالیہ صورتحال اور اس کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال

جمعرات 9 جنوری 2025 17:22

سعودی عرب کے ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے یوکرین اور روس کے بحران کی حالیہ صورتحال اور اس کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد اور یوکرینی صدر نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ بھی لیا،دونوں رہنمائوں نے مشترکہ مفاد کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔