سعودی عرب میں خاتون کو چھیڑنے پربھارتی شہری گرفتار

جمعرات 9 جنوری 2025 17:24

سعودی عرب میں خاتون کو چھیڑنے پربھارتی شہری گرفتار
الباحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)سعودی عرب کے شہر الباحہ میں پولیس نے خاتون کو چھیڑنے پر بھارتی شہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق الباحہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹونی راج نے خاتون کو چھیڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔مذکورہ شخص سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیا جائے گا۔