طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی ٹیچر انتقال کرگئے

جمعرات 9 جنوری 2025 16:51

طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی ٹیچر انتقال کرگئے
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)افغانستان میں طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر انتقال کرگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 2022 میں جبرائیل عمر کابل آگئے تھے جہاں وہ انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ نے آسٹریلوی استاد جبرائیل عمر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔واضح رہے کہ2019 میں امریکا کے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹیموتھی ویکس (جبرائیل عمر)کو طالبان نے انس حقانی سمیت 3 قیدیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا تھا۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جبرائیل عمر کابل میں انتقال کر گئے اور وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔