ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی برائے یوکرین کا سو دنوں میں روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار

جمعرات 9 جنوری 2025 17:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینامزد خصوصی ایلچی برائے یوکرین کیتھ کیلوگ نے نئے صدر کی مدت کے پہلے 100 دنوں کے اندر روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے 100 دنوں کے اندر روسی یوکرین جنگ کو حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے اور یوکرین کی خودمختاری کو محفوظ رکھنے کے خواہاں ہیں۔کیتھ کیلوگ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے موجودہ صدر جو بائیڈن کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے روسی رہنما ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت سے انکار کو سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس طرح کے مذاکرات میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں اور انہوں نے جنگ کے خاتمے کے لئے 100 دن کی ٹائم لائن تجویز کی ہے۔