شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے، پاکستان

نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے،اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کاخطاب

جمعرات 9 جنوری 2025 17:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے شام میں وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے نمائندہ طرز حکمرانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں اداارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

منیر اکرم نے کہا کہ حالیہ سیاسی پیش رفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔منیر اکرم نے شام میں عبوری حکومت کے رہنماں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان بیانات اور یقین دہانیوں کو پالیسیوں میں تبدیل اور عملی طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :