مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں‘ سنی علما ء کونسل

نہتے مظلوم فلسطینیوں نے مزاحمت واستقامت کی تاریخ رقم کردی‘ مولانا حافظ حسین احمد

جمعرات 9 جنوری 2025 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)صدر سنی علما ء کونسل لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،اسرائیل دنیا میں ایک دہشت گرد ریاست ہے اس کی کاروائیاں جنگی جرائم کا ارتکاب ہیں، نہتے مظلوم فلسطینیوں نے مزاحمت واستقامت کی تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے مگر کوئی روکنے والا نہیں ہے ایک طرف اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد پر بھی حملے شروع کردیے جبکہ دوسری جانب عالمی برادری، اقوام متحدہ اس قتل عالم کو رکوانے میں ناکام ہو چکے ہیںاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جس میں غزہ پر جنگ سے متعلق قرار داد منظور نہ ہو سکی، اسرائیل متواتر بمباری اور فاسفورس حملوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالم اسلام کے لیڈر مذمتی بیان سے آ گے بڑھ کر اسرائیل کی مرمت کیلئے اقدامات کر یں۔