سعودی عرب ،ریاض میٹرو کے مسافر ’درب کارڈ‘ویڈنگ مشین کے ذریعے ری چارج کرائیں

جمعرات 9 جنوری 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) سعودی عرب میں ریاض ریلوے کی جانب سے صارفین کی سہولت کےلیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔سبق نیوز کے مطابق ریاض میٹرو سروس کے معیار کو بہتربنانے اور صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے میٹرو انتظامیہ نے جدید طرز کا ریلوے کارڈ ’درب‘ متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

کارڈ کا اجرا یا اس کے بیلنس کو ری چاج کرنے کے لیے انتہائی آسان طریقہ کار مقرر کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔’درب کارڈ‘ کو وینڈنگ مشین کے مخصوص مقام پراسکین کرنے سے کارڈ ریڈر فوری طور پر ڈیٹا کو ریڈ کرلیتا ہے جس کے بعد صارف کو مختلف آپشنز دیے جاتے ہیں جن کے مطابق صارف اپنی مرضی اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے کارڈ میں بیلنس منتقل کردیتا ہے۔واضح رہے ریاض میٹرو کا تیسرا ’نارنجی ‘ ٹریک کو شروع کرنے کے ساتھ تمام 6 ٹریکس آپریشنل ہو چکے ہیں۔