دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،صدر

منگل 7 جنوری 2025 21:54

دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے میں قیمتی جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں، دُکھ کی اِس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر مملکت نے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔