علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، مارکیٹ کی ضرورتوں پر مبنی13 ڈپلومہ پروگرامز متعارف

منگل 7 جنوری 2025 17:25

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، مارکیٹ کی ضرورتوں پر مبنی13 ڈپلومہ پروگرامز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روزگار کی متلاشی نوجوان نسل کو باعزت روزی کمانے کے قابل بنانے اور مارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سمسٹر بہار 2025ء کے داخلوں میں 13 پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز متعارف کرادیے ہیں، اِن ڈپلومہ پروگرامز میں کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ایجوکیشنل لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ، ارلی چائلیڈ ہووڈ ایجوکیشن، انٹرپرینیورشپ، انٹرپرینیورشپ اِن ای سی سی، جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، سپلائی چین مینجمنٹ، پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ، انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈز، کریمینالوجی اور ٹیفل شامل ہیں۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق ان پروگرامز کے فارغ التحصیل طلبہ کو ملک اور بیرون ملک نجی اور سرکاری اداروں میں روزگار کے بہترین مواقع ملیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرامز ہیں،داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17فروری 2025مقرر کی گئی ہے۔ اِن تمام ڈپلومہ پروگرامز کی تفصیلات، داخلہ فارمز اور پراسکپٹسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کرد ی گئی ہیں۔

پروگرامز سے متعلق معلومات ملک کے 54شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں،علاقائی دفاتر کے ایڈریسز بمعہ فون نمبرز بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔طلبہ میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے کسی بھی پروگرام کے داخلوں کی تفصیلات اور معلومات یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 111-112-468پر کال کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :