پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 27دسمبر کو ہو گا

منگل 10 دسمبر 2024 14:15

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2024ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانوالہ،ساہیوال،ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان،راولپنڈی،لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان 27دسمبر 2024کو کریں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے ترجمان نے بتایاکہ نتائج انتہائی محتا ط طریقے سے تیار کئے جا رہے ہیں تاکہ ان میں کسی غلطی کا ابہام نہ رہے۔

انہوں نے بتایاکہ نتائج کا اعلان27دسمبر کی صبح 10 بجے کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی نتائج متعلقہ بورڈ ز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ حسب سابق ریگولر طلبا و طالبات کے نتائج ان کے متعلقہ اداروں جبکہ پرائیویٹ طلبہ کے نتائج ان کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک ارسال کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ طلبہ و طالبات اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ملاحظہ کر سکیں گے۔