ساہیوال بورڈ نے انٹر میڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا ، تناسب 43:68 فی صد رہا

جمعہ 27 دسمبر 2024 17:04

ساہیوال بورڈ نے انٹر میڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2024ء) ساہیوال بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کا اعلان ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر صفدر حسین نے کمشنر آفس ساہیوال میں کیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل رائے فیصل عمران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امتحان میں کل 11636 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 5083 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 43.68 فیصد رہا۔ امتحان میں 6249 طلبہ اور 5388 طالبات نے شرکت کی جن میں سے 2208 طلباء اور 2875 طالبات نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :