انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 27دسمبر کو ہو گا،سرگودھا بورڈ

بدھ 18 دسمبر 2024 15:21

انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 27دسمبر کو ہو گا،سرگودھا ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2024ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 27دسمبر 2024ء بروز جمعہ کرے گا۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈکے ترجمان کے مطابق نتائج کا اعلان صبح 10بجے کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر لوڈ کردیے جائیں گے۔