پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 6 جنوری 2025 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے بشری شفقت دختر سید شفقت علی کو ایڈمنسٹریٹو سائنسز (مینجمنٹ)، دانیہ امجد دخترامجد اقبال کو جغرافیہ، محمد اعجاز ولد نذیر احمدکو اسلامک سٹڈیز، سمن جاویددخترجاوید اخترکو زووالوجی،عمارہ سلیم دخترمحمدسلیم کو باٹنی، محمد آصف ہارون ولد امانت علی کو اسلامک سٹڈیز،تہمینہ افضل دخترمحمد افضل کو سالڈ اسٹیٹ فزکس (مائیکرو الیکٹرانکس/نینو ٹیکنالوجی)، محمد عبید اللہ ولد مشتاق احمدکو اسلامک سٹڈیز،صفہ اختردختراختر نوازکو بائیولوجیکل سائنسز اور ثنا ظہیر دخترظہیر الدین کو تاریخ کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔